5 اکتوبر 2012 - 20:30

بحرین کے ایک سیاسی لیڈر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک ، آل خلیفہ کے مظالم اور سیکورٹی کی صورت حال پرخاموشی اختیار کئے ہوئے ہيں.

ابنا: بحرین کی الوفاق پارٹی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بحرینی خواتین اور بچوں کومسلسل گرفتار کیا جارہا ہے اورآل خلیفہ کے فوجی ان پرتشدد اورجارحیت کررہے ہيں کہا کہ مغربی ممالک اورامریکہ بحرینی عوام کے احتجاج اور مظاہروں کونظر انداز کررہے ہيں اوراپنے مفادات کےلئے دہری پالیسی اختیارکرتے ہوئے معنی خیزخاموشی اختیارکئے ہوئے ہيں۔اس سے قبل فارس پالیسی ان فوکس نامی ادارے نے بحرین کے بارے میں میں ڈپلومیٹیک منافقت اورمغربی ذرائع ابلاغ کی خاموشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے بحرین کو ترپن ملین ڈالر کے اسلحے اور فوجی ساز وسامان دیئے ہيں۔ماہرین کےمطابق بحرین کےاسٹریٹیجک مفادات کے باعث مغربی ممالک اس ملک کے حکمرانوں کے اقدامات کے سامنے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کئے ہوئے ان کی حمایت کررہے ہيں۔

.....

/169